مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کو بھارتی حکومت کی سفارتی ناکامی قرار دے دیا ہے۔ بھارتی کانگریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنا بھارتی حکومت کی سفارتی اوراسٹریٹیجک ناکامی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جوہری معاملہ حساس نوعیت کا ہے، اس پر مبہم بات نہیں کی جاسکتی، حکومت جوہری پالیسی واضح طور پر بیان کرے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان اور میڈیا سے گفتگو میں ایٹمی ہتھیاروں کے پہلے استعمال کی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دیا تھا۔
بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کو بھارتی حکومت کی سفارتی ناکامی قرار دے دیا ہے۔
News ID 1893015
آپ کا تبصرہ